Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185773
Published : 18/2/2017 19:40

ایرانی کشتی ٹیم کی شاندار کامیابی کو سراہا رہبر معظم نے

ایران کے شہر کرمانشاہ میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کی فیڈریش کے حکام، کوچ اور قومی ٹیم کے چیمپیئن پہلوانوں کی قدردانی کی ہے۔


ولایت پورٹل:ایران کے شہر کرمانشاہ میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی کشتی کی ٹیم کی شاندار کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کشتی کی فیڈریشن کے سربراہ رسول خادم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کی کشتی کی فیڈریشن کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا قدردانی کا پیغام پہنچایا،اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں کشتی کی ٹیم کے عالمی چیمپیئن بننے پر مبارک باد پیش کی،قابل ذکر ہے کہ کرمانشاہ میں فری اسٹائل کشتی کے پینتالیسویں عالمی مقابلوں کے فائنل میں ایران کی کشتی کی ٹیم نے امریکہ کی ٹیم کو شکست دے کر کشتی کا عالمی کپ اپنے نام کر لیا۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17