Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185777
Published : 19/2/2017 14:3

امریکہ اقوام متحدہ کے معاملات میں مداخلت نہ کرے:گوترش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایٹونیو گوترش نے عالمی ادارے کے معاملات میں امریکی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے.


ولایت پورٹل:
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایٹونیو گوترش نے عالمی ادارے کے معاملات میں امریکی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے،میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اینٹونیوں گوترش نے لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے کی حثیت سے سابق فلسطینی وزیراعظم کی تقرری کی امریکہ کی جانب سے مخالفت کو غلط قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کو سنگیں عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کے مقابلے کے لیے تمام ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ایک ہمہ گیر سیاسی راہ حل کے بغیر شام اور عراق میں داعش کو شکست دینا آسان نہیں ہے۔ ایٹونیوگوترش نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اقوام متحدہ کے تمام ارکان کو شام سمیت پورے خطے میں قیام امن کے لیے کوشش کرنا چاہیئے۔
سحر
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24