Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185779
Published : 19/2/2017 14:22

یمنی میزائل سے سعودی کا ایک پاور پلانٹ تباہ

یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں واقع برقی توانائی کے ایک مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ سے تعلق رکھنے والے فورسز نے جیزان کے علاقے میں الشفق نامی پاور پلانٹ پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ٹھیک نشانے پر لگا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ برقی توانائی کے اس مرکز سے جیزان اور عسیر کے علاقوں میں موجود سعودی اتحادی افواج کے کیمپوں کو بجلی مہیا کی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی اتحاد کی قابض افواج کی جانب سے صنعا کے شمال میں واقع ارحب نامی علاقے میں خواتین کی مجلس عزاء پر حملے کے نتیجے میں 6 خواتین شہید اور 10 زخمی ہو گئی تھیں، جس کا انصاراللہ نے منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔
انصار اللہ یمن نے گزشتہ روز سعودیہ کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔
سعودی اتحاد نے کئی بار عزاداری کی مجالس کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے سب سے بڑا حملہ صنعا میں ایک بڑے ہال پر کیا گیا تھا جس میں کم سے کم ایک ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14