Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185780
Published : 19/2/2017 15:57

امریکی ذرائع ابلاغ ملک کی عظیم مشکل ہیں:امریکی صدر

امریکی صدر نے ایک بار پھر ملکی ذرائع ابلاغ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔


ولایت پورٹل:فلوریڈا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ یہاں اس لیے آئے ہیں تاکہ جعلی خبروں کے فلٹروں کو توڑ کر براہ راست عوام سے بات کی جائے،انہوں نے ایک بار پھر ذرائع پر جھوٹ بولنے اور خبروں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے،امریکہ کے ہلڑباز صدر نے کہاکہ یہ ذرائع ابلاغ حقیقت بیان کرنا ہی نہیں چاہتے اور اکثر اوقات جعلی خبریں جاری کرتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار امریکی نظام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذرائع ابلاغ بھی اسی کرپٹ نظام کا حصہ اور ملک کی عظیم مشکل میں تبدیل ہوگئے ہیں،گزشتہ جمعے کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی ذرائع ابلاغ کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیا تھا،درایں اثنا معروف امریکی سینیٹر جان مک کین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سینینٹر جان مکن کین نے  کہا کہ ہر ڈکٹیٹر اقتدار میں آنے کے بعد، سب سے پہلے ذرائع ابلاغ پر حملے کرتا ہے،اس سوال کے جواب میں کہ کیا ذرائع ابلاغ عوام کے دشمن ہیں سینیٹر جان مک کین نے کہا کہ آزاد ذرائع ابلاغ اور جرائد، نئے عالمی نظام کے بنیادی ارکان شمار ہوتے ہیں،انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں پائی جانے والی بدنظمی پر نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ، حکومت امریکہ  اندر سے بے انتہا بد انتظامی کا شکار ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21