Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185845
Published : 21/2/2017 19:19

تارک الصلوٰۃ کے لئے پیغمبر اکرم(ص)کا فرمان

پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا میری امت میں سے دس طرح کے افراد جہنم میں جائیں گے ان میں سے سب سے پہلا وہ ہے جو بے نمازی ہوگا اور بے نمازی کو دہری سزا ملے گی،بے نمازی کو میدان حشر میں اس طرح لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن میں بندھا ہوگا اور فرشتے آگ کا گرز لے کر اس کے منھ پر مار رہے ہوں گے۔

ولایت پورٹل:
پیغمبر اکرم(ص)فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز صبح ترک کرتا ہے تو آسمان سے ندا آتی ہے اس شخص کے لئے «یا خاسر» یعنی اے خسارہ اٹھانے والے! اور جب نماز ظہر ترک کرتا ہے تو ندا آتی ہے یا «غادر» یعنی اے عہد توڑنے والے! اور جب کوئی نماز عصر کو ترک کرتا ہے تو آواز آتی ہے «یا فاجر» اے فجور کرنے والے! اور جب کوئی مغرب کی نماز ترک کرتاہے تو منادی «یا کافر» کے نام سے پکارتا ہے اور جب عشاء کی نماز ترک کرتا ہے تو منادی آواز دیتا ہے اے شخص !کیا تیرا کوئی خدا نہیں ہے؟
پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا میری امت میں سے دس طرح کے افراد جہنم میں جائیں گے ان میں سے سب سے پہلا وہ ہے جو بے نمازی ہوگا اور بے نمازی کو دہری سزا ملے گی،بے نمازی کو میدان حشر میں اس طرح لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن میں بندھا ہوگا اور فرشتے آگ کا گرز لے کر اس کے منھ پر مار رہے ہوں گے اور بے نمازی کو جنت آواز دے گی تو میرا نہیں ہے، تو میری رہائش کے لائق نہیں ہے اور دوزخ اس کو صدا دے گا تو میرے پاس آ تو میرا ہے، میں تجھے سخت عذاب دوں گا پھر اس کو سر کے بل جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16