Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185856
Published : 22/2/2017 16:0

ایران کے ہاتھوں ہوگا فلسطین آزاد:حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کو آزاد کرنے کا خواب پورا کرےگا ایران فلسطینیوں کا سچا حامی اور مددگار ہے۔


ولایت پورٹل:المنار نے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کو آزاد کرنے کا خواب پورا کرےگا ایران فلسطینیوں کا سچا حامی اور مددگار ہے،حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو سچائی کے ساتھ فلسطینیوں کی مدد کرنے چاہیے ۔ شیخ نعیم قاسم نے مسئلہ فلسطین کی حمایت پر ایران کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ایران نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ایران فلسطینیوں کا سچا حامی اور دوست ملک ہے جس نے اسرائیل کے خلاف مختلف جنگوں میں فلسطینیوں کی آشکارا حمایت کی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے کبھی بھی اسرائيلی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لایا اور حزب اللہ لبنان اسرائیل کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24