Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185859
Published : 22/2/2017 16:57

ہر جگہ دہشتگردی کرنے کو تیار ہیں ہم

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کی ہم آہنگی سے اپنی فوجیں شام بھیجے گا۔


ولایت پورٹل:جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور خیلج فارس تعاون کونسل کے دیگر ممالک، اپنی فوجیں شام بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی، شام میں امریکہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں کو شام کی قانونی حکومت کے کنٹرول میں جانے سے روکنا ہے۔عادل الجبیر نے انتہائی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر بشار اسد پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیر جنگ سے کہا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر شام کے بارے میں امریکہ کی اسٹریٹیجی کا جائزہ لینے کے بعد لازمی اقدامات کے لیے تجاویز پیش کریں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23