Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185876
Published : 23/2/2017 13:42

اگر انتخابات میں کامیابی ملی تو ہالنڈ کی تمام مساجد کو مسمار کروا دوں گا: گیرٹ وائلڈرز

ہالنڈ میں ڈیموکریسی پارٹی کے ممبر آف پارلمنٹ نے ایک بار پھر اپنی اتخابی ریلیوں میں مذہب اسلام کی توہین کرنے کو اپنا شعار بنا رکھا ہے۔


ولایت پورٹل:
ہالنڈ میں ڈیموکریسی پارٹی کے ممبر آف پارلمنٹ نے  ایک بار پھر اپنی اتخابی ریلیوں میں مذہب اسلام کی توہین کرنے کو اپنا شعار بنا رکھا ہے۔
وہ کل ایک انتخابی ریلی کو خطاب کررہا تھا جس میں اس نے دین اسلام کو پورپین معاشرے کے لئے ایک عظیم خطرہ بتاتے ہوئے کہا: ہماری بنیادی ثقافت اور تہذیب مسیحیت کے انسان دوستی جیسی عظیم اقدار پر موقوف ہے لیکن  اسلام انسان کی آزادی کا کھلا دشمن ہے۔
ہالنڈ کے اس اسلام دشمن نے عالم اسلام پر تھونپی گئی مغربی جنگوں کو تو نظر انداز کردیا کہ جن کے باعث عالم اسلام بحران کے کگار پر ہے اس نے اظہار کیا کہ
کہ اسلامی ممالک کا حال دیکھو وہاں آزادی اور حقوق بشر جیسی کوئی چیز نہیں ہے لیکن مغرب کی تہذیب انسانی اصولوں پر استوار ہے۔
گیرٹ وائلڈرز   نے اس دعوے کو تکرار کرتے ہوئے کہا میرے لئے اسلام سے مقابلہ کرنا انتخابات میں کامیابی سے زیادہ اہم ہے چنانچہ اس نے اظہار کیاکہ:اگر میں انتخابات میں کامیاب ہوا تو اسلامی ممالک سے ہالنڈ آنے والے تمام مہاجرین کو ہالینڈ میں گھوسنے نہیں دوں گا اور اس ملک میں موجود تمام مساجد اور دینی مراکز کو مسمار کردوں گا۔
tnews.ir


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14