Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185878
Published : 23/2/2017 13:54

دہشتگرد مجاہد نہیں مفسد ہیں:ناظم اعلٰی جماعت اہلسنت

جماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی پر مبنی مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کیلئے تمام طبقات کواپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

ولایت پورٹل:
جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر ریاض حسین شاہ نے لاہور میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنیوالے مجاہدین نہیں مفسدین ہیں، اسلام نے فساد فی الارض کو سنگین ترین جرم قرار دیا ہے، انتہا پسندی پر مبنی مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کیلئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔
جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا کہ جعلی جہاد نے اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنّت دہشتگردوں کی فکری و نظریاتی مزاحمت کیلئے تھنک ٹینک قائم کرے گی، تھنک ٹینک میں جید علماء، مفتیان کرام اور سینئر دینی سکالرز کو شامل کیا جائے گا۔
جماعت اہلسنّت کا تھنک ٹینک انسداد دہشتگردی کیلئے سفارشات تیار کرے گا، تھنک ٹینک میں شامل علماء دہشتگردوں کے گمراہ کن فہمِ اسلام کو ردّ کریں گے،اسلام کی تعلیمات امن کو اجاگر کرنے کیلئے خطبات تیار کئے جائیں گے،جماعت اہلسنّت نوجوان نسل میں امن پسندی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ملک گیر مہم چلائے گی۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17