Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185902
Published : 25/2/2017 14:3

امریکا سے ذرا بھی ناراضگی،علاقائی حکمرانوں کو بری لگتی ہے :رہبر انقلاب

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صحیح طرز زندگی کی تشہیر بھی شاعروں کا فرض ہے،آپ نے کہاکہ آج یورپ اور امریکا میں ایسے مراکز قائم کئے گئے ہیں جن کا کام مغرب سے مختلف ممالک بالخصوص ایران میں طرز زندگی کو تبدیل کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ اسلامی طرز زندگی کو نشانہ بنانے کی وجہ یہ ہے کہ سب لوگ مغرب کے ارادے اور خواہش کے مطابق کام کریں اور اس حملے سے مقابلے کا راستہ یہ نہیں ہے کہ لوگ خود کو ماحول کا اسیر بنا لیں بلکہ شاعری کے بہتر اسلوب میں اسلامی طرز زندگی کی وضاحت، اخلاقیات اور سیاسی و ثقافتی روشوں کا ذکر کرکے شاعر اپنے فرض پر عمل کر سکتے ہیں۔

ولایت پورٹل:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے دخترپیغمبر اسلام حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت پر جمعرات کو شعراء سے ملاقات کی،انہوں نےکہ پیغمبر اسلام اور ان کے تمام جانشین، ظالم، ڈکٹیٹر، کافر اور گنہگاروں کے خلاف جدوجہد کرنے والے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں شہید ہوئے،قائد انقلاب اسلامی نےکہا کہ عالمی سطح پر پھیلے کفر و نفاق کے خلاف جدوجہد ایران میں ممکن ہے جبکہ بہت سے علاقائی ممالک میں امریکا سے ذرا بھی ناراضگی ظاہر کرنا، علاقائی حکمرانوں کو بری لگتی ہے،انہوں نے کہاکہ ظالموں کے خلاف جدوجہد صرف تلوار سے نہیں ہوتی اور دنیا بھر میں تبلیغ سب سے زیادہ متاثر کن ہے اور بیانات اور شاعری سے بھی آمروں کے خلاف جدوجہد کی جا سکتی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صحیح طرز زندگی کی تشہیر بھی شاعروں کا فرض ہے،آپ نے کہاکہ آج یورپ اور امریکا میں ایسے مراکز قائم کئے گئے ہیں جن کا کام مغرب سے مختلف ممالک بالخصوص ایران میں طرز زندگی کو تبدیل کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ اسلامی طرز زندگی کو نشانہ بنانے کی وجہ یہ ہے کہ سب لوگ مغرب کے ارادے اور خواہش کے مطابق کام کریں اور اس حملے سے مقابلے کا راستہ یہ نہیں ہے کہ لوگ خود کو ماحول کا اسیر بنا لیں بلکہ شاعری کے بہتر اسلوب میں اسلامی طرز زندگی کی وضاحت، اخلاقیات اور سیاسی و ثقافتی روشوں کا ذکر کرکے شاعر اپنے فرض پر عمل کر سکتے ہیں۔
پورا بیان عنقریب پیش کیا جائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14