Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185926
Published : 26/2/2017 16:57

حضرت فاطمہ(س) کی نظر میں عورت کی سب سے بڑی خوبی

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں:میرے نزدیک تمھاری اس دنیا میں صرف تین چیزیں محبوب ہیں:تلاوت قرآن مجید،رسول خدا(ص) کے چہرے کی زیارت، اور راہ خدا میں انفاق۔


ولایت پورٹل:
حدیث(۱) قالت فاطمة سلام الله علیها:«ما یصنع الصائم بصیامه اذا لم یصم لسانه و سمعه و بصره و جوارحه»۔
ترجمہ:حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں:اگر روزہ دار حالت روزہ میں اپنی زبان ، اپنے کان و آنکھ اور دیگر اعضاء کی حفاظت نہ کرے تو اس کا روزہ اس کے لئے فائدہ مند نہیں ہے۔
حدیث(۲)
قالت فاطمة سلام الله علیها:«یا ابا الحسن انی لا مستحیی من الٰهی ان اکلف نفسک ما لا تقدر علیه »
ترجمہ:حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں:«یا علی! مجھے خدا سے شرم آتی ہے کہ میں  آپ سے کسی ایسی چیز کی فرمائش کروں جو آپ کی توان و قدرت(مالی استطاعت) سے باہر ہو۔
حدیث(۳)
قالت فاطمة سلام الله علیها:«الزم عجلها فان الجنة تحت اقدامها»۔
ترجمہ:حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں:«ماں کے پیروں سے لپٹے رھو اس لئے کہ جنت اس کے پیروں کے نیچے ہے۔
حدیث(۴)
قالت فاطمة سلام الله علیها:«خیر للنساء ان لا یرین الرجال و لا یراهن الرجال»۔
ترجمہ:حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں:عورتوں کے لئے خیر و صلاح اس میں ہے کہ نہ تو وہ نا محرم مردوں کو دیکھیں اور نہ نامحرم مرد ان کو دیکھ سکیں۔
حدیث(۵)
قالت فاطمة سلام الله علیها:« حُبِّبَ إلَىَّ من دُنياكُم ثَلاثٌ: تِلاوَةُ كِتابِ اللّه ِ و النَّظَرُ في وَجهِ رَسولِ اللّه ِ و الإنفاقُ في سَبيلِ اللّه ِ»۔
ترجمہ:حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں:میرے نزدیک تمھاری اس دنیا میں صرف تین چیزیں محبوب ہیں:تلاوت قرآن مجید،رسول خدا(ص) کے چہرے کی زیارت، اور راہ خدا میں انفاق۔
حدیث(۶)
قالت فاطمة سلام الله علیها:من اصعد الی الله خالص عبادته اهبط الله عزوجل الیه افضل مصلحته»۔
ترجمہ:حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں:ھر وہ شخص جو اپنے خالصانہ عمل کو خداوند عالم کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے خدا بھی اپنی بھترین مصلحت اس کے حق میں قرار دیتا ہے۔
حدیث(۷)
قالت فاطمة سلام الله علیها:«فی المائدة اثنتا عشرة خصلة یجب علی کل مسلم ان یعرفها اربع فیها فرضو اربع فیها سُنَّة و اربع فیها تاٴدیب:فامّا الفرض فالمعرفة و الرضا والتسمیة و الشکر،فاما السنة فالوضوء قبل الطعام و الجلوس علی الجانب الایسر و الاکل بثلاث اصابع و لعق الاصابع، فامّا التاٴدیب فاکل بما یلیک و تصغیر اللقمة و المضغ الشدید وقلة النظر فی وجوه الناس»
ترجمہ:حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں:آداب دسترخوان میں بارہ چیزیں لازم ہیں ،جن کا علم ھر مسلمان کو ھونا چاہئیے،ان میں سے چار چیزیں واجب ،چار مستحب اور چار رعایت ادب کے لئے ہیں، وہ چار چیزیں جو لازم ہیں وہ یہ ہیں: معرفت ، خوشنودی، شکر اور بسم اللہ الرحمن الرحیم کہنا، وہ چار چیزیں جو مستحب ہیں وہ یہ ہیں:کھانے سے پہلے وضو کرنا ،بائیں جانب بیٹھنا ،تین انگلیوں سے کھانا اور کھانے کو انگلیوں سے ملانا،اور وہ چار چیزیں جو رعایت ادب میں شامل ہیں وہ یہ ہیں:جو بھی سامنے آئے اسے کھانا ، لقمہ چھوٹا ھونا، خوب چبا کر کھانا اور لوگوں کے چھرہ پر زیادہ نگاہ نہ کرنا۔
..................................................................................................................................................................................................
حوالہ جات :
۱۔تحف العقول، ص ۹۵۸۔
۲۔ تحف العقول، ص ۹۵۸۔
۳۔تحف العقول، ص ۹۵۸۔
۴۔ تحف العقول، ص ۹۶۰۔
۵۔ تحف العقول، ص۹۶۰۔
۶۔تحف العقول، ص۹۶۰۔
۷۔ تحف العقول، ص ۹۶۱ ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24