Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185939
Published : 26/2/2017 19:55

ہر قسم کے درد کا علاج اب چند منٹوں کی بات

آج کل ہر دوسرا شخص جسم کے کسی نہ کسی اعضاءکے درد میں شکایت کرتا نظر آتا ہے،کوئی سر درد سے پریشان ہے، کوئی گھٹنوں کے درد کا شکار ہے،اکثر لوگ کمر درد کی شکایت کرتے ہیں ، غرض ہر کوئی کسی نہ کسی درد سے پریشان ہے،لیکن اب ان تمام درد کو دور بھگانے کا وقت آگیا ہے،ان تمام قسم کے درد کا علاج آپ کے اپنے گھر میں ہی وجود ہے، جی ہاں گھر میں موجود کھانے کی اشیاء کی ذریعہ آپ ان تمام قسم کے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔


ولایت پورٹل:آج کل ہر دوسرا شخص جسم کے کسی نہ کسی اعضاءکے درد میں شکایت کرتا نظر آتا ہے،کوئی سر درد سے پریشان ہے، کوئی گھٹنوں کے درد کا شکار ہے،اکثر لوگ کمر درد کی شکایت کرتے ہیں ، غرض ہر کوئی کسی نہ کسی درد سے پریشان ہے۔
لیکن اب ان تمام درد کو دور بھگانے کا وقت آگیا ہے،ان تمام قسم کے درد کا علاج آپ کے اپنے گھر میں ہی موجود ہے، جی ہاں گھر میں موجود کھانے کی اشیاء کی ذریعہ آپ ان تمام قسم کے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
ذیل میں چند گھریلوں نسخے بیان کئے جارہے ہیں جن کے ذریعہ آپ کو مختلف اعضاء کے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
سر  درد
اگر آپ سر کے درد کا شکار ہیں تو سوکھے ادرک کو پانی کے ساتھ پیش کے اس کا پیسٹ بنا لیں اور چند منٹوں کے لیے اپنے ماتھے پر لگائیں،اس پیسٹ کو لگانے کے بعد تھوڑی جلن محسوس ہوگی لیکن سر درد سے آپ کو فوری آرام مل جائے گا۔
گلے کی خرابی
جب گلے میں خارش ہو یا گلا بہت زیادہ خراب ہو تو اس کے نہایت آسان علاج یہ ہے کہ آپ ایک گلاس گرم دودھ لیں اور اس میں ایک چوٹکی ہلدی، تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر کالی مرچ دودھ میں ملا کر پئیں،اس  سے گلے کو تقویت ملے گی۔
اس کے علاوہ ایک کپ گرم دودھ میں دو سے تین چمچ سیب کا سرکہ اور شہد ملا کے پینے سے بھی گلے میں درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
جوڑوں کا درد
جوڑوں کے درد کی شکایت عموماً ان افراد کو زیادہ وتی ہے، جن میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے،جوڑوں کے درد کے شکار افراد روز دس سے پندرہ منٹ کے لیے چہل قدمی کیا کریں۔
اس کے علاوہ مچھلی جوڑوں کے درد کے لیے بے حد مفید ہے لہذا جوڑوں کے درد والے افراد ہفتے میں دو بار مچھلی ضرور کھائیں۔
کان کا درد
اکثر لوگ کان کے درد کی بھی شکایت کرتے ہیں۔کان میں درد ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی ۔ جب اکثر اوقات کان میں پانی وغیرہ چلا جائے تو کان میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
کان میں درد ہونے کی صورت میں سرسوں کا تیل گرم کرکے اس کے قطرے کان میں ڈالنے سے کان کے درد میں سکون فراہم کرتا ہے۔
کمر کا درد
آج کل ہر دوسرا شخص ہی کمر درد کا شکار نظر آتا ہے اورکمر درد کی شکایت عموماً بڑی عمر کے افراد میں ہوتی ہے لیکن آج کل نوجوان بھی کمر درد کا شکار ہوگئے ہیں۔
کمر درد کا علاج بھی گھریلو ٹوٹکوں سے ممکن ہے، جو افراد کمر کے درد سے پریشان ہیں ان کو چاہئیے کہ وہ آٹھ سے دس عدد تلسی کے پتے لے لیں اور ان کو ابال لیںیہاں تک کہ اس کا پانی آدھا رہ جائے ،اب اس پانی کو دن میں دو سے تین بار پیئں۔

aaj.tv


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20