Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185962
Published : 28/2/2017 16:40

رحلت رسول(ص) کا غم حضرت زہرا(س)کی زبانی

یا رسول اللہ(ص) آپ کی وفات حسرت آیات پر عظیم پہاڑ طور اور پردے والے گھریعنی خانۂ کعبہ اور اس کے ارکان کو اشک فشانی کرنی چاہیئے،اے خاتم النبیین! آپ کی ضیاء اورآپ کا نور،مبارک ہے قرآن نازل کرنے والے کا آپ پر درود و سلام ہو۔


ولایت پورٹل:
وفات رسول اکرم(ص) کے بعد جو حالات پیدا ہوئے تھے ان کوفاطمہ زہرا(س) نے اس طرح بیان کیا ہے:
اِغْبَرَّ آفَاقْ السَّمَآءِ وَ کُوِّرَتْ
وَشَمْسُ النَّهارِ وَ اَظْلَمَ الْعَصْرَانِ
وَالَارْضِ مِنْ بَعْدِ النَّبِی کَئِیْبَة
اَسَفًا عَلَیْه کَثِیْرَة الرَّجْفَانِ
فَلْیَبْکِه شَرْقُ الْبِلَادِ وَغَرْبُها
وَلْیَبْکِه مُضْرٌ وَکُلُّ یَمَانٍ
وَلْیَبْکِه الطُّوْرُ الْمُعَظَّمُ جَوَّه
 وَالْبَیْتُ ذُو الْاَسْتَارِ وَالْاَرْکَانِ
یَا خَاتَمَ الرُّسِلِ الْمُبَارَکَ ضَوْئُه
صَلَّی عَلَیْکَ مُنَزِّلُ الْقُرْآن۔(۱)
ترجمہ:آسمان کے آفاق غبار آلود ہو گئے ہیں اور ہماری صبح و شام دونوں تاریک ہوگئی ہے۔
اور رسولؐ کی وفات کے بعد زمین غم زدہ اور شدید زلزلہ میں ہے۔
رسول خدا(ص) کی وفات حسرت آیات پر مشرق و مغرب کے تمام لوگوں کو گریہ کرناچاہیئے اور قبیلۂ مضر و یمان کو آنسو بہانا چاہیئے۔
اورعظیم پہاڑ طور اور پردے والے گھریعنی خانۂ کعبہ اور اس کے ارکان کو اشک فشانی کرنی چاہیئے،اے خاتم النبیین! آپ کی ضیاء اورآپ کا نور،مبارک ہے قرآن نازل کرنے والے کا آپ پر درود و سلام ہو۔
..................................................................................................................................................................................................
حوالہ:سیرہ نبوی،ج۳ ،ص۳۶۴،کتاب العوالم،ج۱۱ ،ص۴۵۵ ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17