Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185982
Published : 1/3/2017 14:30

21 ویں صدی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معیشت کا دور ہے:حسن روحانی

اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہے اور 21 ویں صدی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معیشت کا دور ہے۔

ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہیں اور 21 ویں صدی ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشت کا سنہیرا دور ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اجلاس کے انعقاد پر پاکستان حکومت کے شکرگزار ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہیں، 21 ویں صدی ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشت کا دور ہے، مغرب تک رسائی کے لیےمشرقی مواصلاتی ذرائع مؤثر اور مختصر ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اجلاس سےتنظیم کے طویل المدتی پروگرام پرعمل درآمد میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک سے گزرنے والا راستہ مغرب کیلئے مختصر روٹ ہے، روابط کا فروغ ایشیائی ممالک کے مستقبل اورترقی کی ضمانت ہے، مستقبل میں مواصلاتی روابط سے یورپ اورایشیاء منسلک ہوں گے، ایرانی صدر نے مزید کہا کہ مواصلات کے شعبے میں ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور ای سی او رکن ممالک میں توانائی اور روابط کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔

مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20