اسرائیل یہودی ملک نہیں رہے گا
ہارٹز اخبار نے ’’اسرائیل ایک یہودی ملک نہیں رہے گا ‘‘ کے عنوان سےچک فرایلخ کا ایک مضمون شائع کیا ہے۔
ولایت پورٹل:چک فرایلح نے لکھا ہے کہ اسرائیل میں آبادیاتی ترکیب اس ملک کی سالمیت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صہیونیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں صرف59%آبادی یہودیوں کی ہے، اگر غزہ پٹی الگ نہ ہوئی ہوتی تو اسرائیل میں یہودی اقلیت میں ہوتے،اسرائیل کے مرکزی ادارۂ اعداد و شمار کے مطابق2050ء میں صہیونیوں کے مقبوضہ علاقوں کی آبادی اٹھارہ لاکھ ہوگی جبکہ صرف غزہ پٹی میں تیس لاکھ لوک رہ رہے ہوں گے،آبادی میں اس قدر اضافہ کو لے اسرائیلی حکام کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔
العالم