Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186002
Published : 4/3/2017 13:58

القاعدہ سے جنگ کرنے کے بہانے امریکی فوج کے اسپیشل دستے یمن میں تعینات

امریکی فوج کے اسپیشل دستے القاعدہ کے سرغنہ سعد العاطف کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے جنوب مشرقی یمن کے علاقے شبوہ میں تعینات گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:جنوب مشرقی یمن میں القاعدہ کے خلاف آپریشن کے بہانے امریکی فوج کےخصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں،جنوب مشرقی یمن میں القاعدہ کے خلاف آپریشن کرنے کے لئے امریکی فوج کے خصوصی دستے بھیجے گئے ہیں،امریکی فوج کے اسپیشل دستے القاعدہ کے سرغنہ سعد العاطف کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے جنوب مشرقی یمن کے علاقے شبوہ میں تعینات گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے وادی یشبم میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے خلاف کارروائی بھی کی ہے،یمن کے شبوہ نامی علاقے پر پہلے ایف 16 طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کارروائی کی گئی اور اس کے بعد خصوصی فوجی دستے زمین پر اتارے گئے،یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے جنوبی یمن کے صوبے ابین میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کی ہے جس کی وجہ سے القاعدہ کے 3  اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔
ابلاغ


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22