Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186154
Published : 12/3/2017 6:44

دمشق کے جنوب میں 2 بم دھماکوں ميں 40زائر شہید ،120 زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق میں دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم سے کم چوالیس افراد شہید ہو گئے۔


ولایت پورٹل:
دمشق سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ دونوں دہشت گردانہ بم دھماکے ان علاقوں میں ہوئے ہیں جو حکومتی کنٹرول میں ہیں۔
شام کی خبر رساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ ایک دھماکہ دمشق کے معروف قبرستان باب الصغیر کے قریب ہوا اور دوسرا دھماکہ باب المصلی کے علاقے میں ہوا جبکہ ان دونوں دھماکوں میں چوالیس افراد شہید  اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے۔
بتایا جاتا ہے کہ شہید ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق عراق سے ہے جو زیارت کے لئے شام گئے ہوئے تھے،ایک بم دھماکہ سڑک کے کنارے اس وقت ہوا جب وہاں سے ایک مسافر بس گذر رہی تھی،یہ زائرین باب الصغیر کی زیارت کے لئے وہاں پہنچے تھے اور دوسرا دھماکہ، جو باب  المصلی کے قریب ہوا، خودکش تھا،عراق کی طرح شام میں بھی جیسے جیسے دہشت گردوں کو شکست ہو رہی ہے وہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16