Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186155
Published : 12/3/2017 6:51

فلسطینی عوام کا احتجاج:

تکبیر کی بلند صدائیں ایسے ہی گونجتی رہیں گی

اسرائیل کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے قانون کے خلاف غزہ پٹی میں ایک عظیم احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں فلسطینوں نے غاصب اسرائیل کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کیا۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے قانون کے خلاف فلسطینی عوام کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج کے شرکا نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھےجن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔
شرکاء«میناروں کی صدائیں کبھی بند نہیں ہوں گی» اور «نسل پرستی ختم کرو» جیسے نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔
مظاہرے میں شریک فلسطینی ممبر اسمبلی محمد شہاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی اذان پر پابندی کا بل صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ پوری مسلم اُمت کو ہدف بنانے والا ایک جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ القدس اور دیگر علاقوں میں ہمارے فلسطینی عوام اس فیصلے کے نفاذ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عالم اسلام سے اس معاملے میں اسرائیل کے خلاف فلسطینی جدوجہد کا ساتھ دینے کی اپیل بھی کی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان دینے کیلئے لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15