Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186163
Published : 12/3/2017 17:44

بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے اخروٹ

بیئر نے کہا کہ ہماری تحقیق کے نتائج یہ بتا سکتے ہیں کہ اخروٹ استعمال کرنے والوں کا اوسطًا وزن کیوں نہیں بڑھتا ہے، ساتھ ہی اخروٹ کھانے کے کئی ممکنہ فوائد کو بھی بتا سکتے ہیں جن میں کینسر، دل اور کچھ دیگر بیماریوں کے خطرے کو کم کرنا شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیق سے لوگوں کی کیلوری متعلق خدشات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور وہ اپنی روز کی خوراک میں اس کو شامل کر سکتے ہیں۔

ولایت پورٹل:اخروٹ کو پسند کرنے والے اسے ڈر سے نہیں کھاتے ہیں کہ اس میں کیلوری زیادہ ہوتی ہے اور اس سے ان کا وزن بڑھ سکتا ہے، لیکن ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی حکومت نے اخروٹ میں جتنی کیلوری بتائی ہوئی ہیں اس سے 21 فیصد کم کیلوری ہوتی ہیں General of Nutrition  جنرل آف نيوٹريشن میں شائع ہوئے اس مطالعہ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے محکمہ زراعت (USDA) نے اخروٹ میں جتنی کیلوری ہونے کی بات کہی ہے، اصل میں اخروٹ میں اس سے 21 فیصد کم کیلوری ہوتی ہیں۔
اس کا مطالعہ ڈاکٹر David J. Baer کی قیادت میں ہوا ہے، جو USDA میں سینئر سائنسدان ہیں،اس مطالعہ میں یہ پایا گیا ہے کہ ایک اخروٹ (28.35 گرام) میں 146 کیلوری ہوتی ہیں نہ کہ 185، عام طور پر جو كلوري بتائی جاتی ہے یہ اس سے%39 سے کم ہے۔
بیئر نے کہا کہ ہماری تحقیق کے نتائج یہ بتا سکتے ہیں کہ اخروٹ استعمال کرنے والوں کا اوسطًا وزن کیوں نہیں بڑھتا ہے، ساتھ ہی اخروٹ کھانے کے کئی ممکنہ فوائد کو بھی بتا سکتے ہیں جن میں کینسر، دل اور کچھ دیگر بیماریوں کے خطرے کو کم کرنا شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیق سے لوگوں کی کیلوری متعلق خدشات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور وہ اپنی روز کی خوراک میں اس کو شامل کر سکتے ہیں۔
etemaaddaily




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17