Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186180
Published : 13/3/2017 6:14

ایران کی وزارت دفاع میں ہوئی کرار نامی جدید ٹینک کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران میں مقامی طور پر تیار کئے جانے والے نہایت جدید ترین ٹینک کرار کی رونمائی کی گئی ہے۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں مقامی طور پر تیار کی جانے والے جدید ترین ٹینک کرار کی رونمائی کی گئی ہے۔
کرار نامی جدید ترین ٹینک کی رونمائی ایرانی  وزیر دفاع کی موجودگی کی گئی ہے۔
مزاحمتی اقتصاد کے سال میں ایران نے اپنے جدید ترین ٹینک کی رونمائی کی ہے یہ ٹینک ایران کی وزارت دفاع میں تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کرار  ٹینک کے تمام آلات اور پرزے مقامی سطح پر تیار کئے گئے ہیں۔
جنرل دہقان نے کہا کہ کرار ٹینک دور حاضر کا  پیشرفتہ ٹینک ہے جو جدید تقاضوں کے پیش نظر بنايا گیا ہے،انھوں نے کہا کہ ایرانی دفاعی ماہرین نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے اندرونی وسائل پر تکیہ کرتے ہوئے دفاعی ساز و سامان بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، یہ ٹینک بڑی تعداد میں ملک کے اندر تیار کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مزاحمتی اقتصاد کے سال میں ایران نے اپنے پیشرفتہ ٹینک کی رونمائی کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران کے اندر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے،انھوں نے کہا کہ اگر ہم کرار ٹینک کی ایک جملے میں تعریف کرنا چاہیں تو ہم یہ کہیں گے کہ:کرار ٹینک ایرانی قوم کے اقتدار  کا مظہر ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20