Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186181
Published : 13/3/2017 6:22

امریکہ بدامنی و تباہی پھیلانے میں ماہر:بشار الاسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ امریکیوں کو بحران و بدامنی پیدا کرنے میں مہارت حاصل ہے اور وہ یہ بھی بخوبی جانتے ہیں کہ کس طرح سے تباہی پھیلائی جا سکتی ہے۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے چین کے فینیکس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے اور اس نے صلاح و مشورے کے بغیر ہی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جبکہ اس کا یہ اقدام غیر قانونی ہے،شامی صدر نے کہا کہ دمشق، ان تمام غیر ملکی فوجیوں کو مجرم سمجھتا ہے جو بغیر اجازت شام کی سرحدوں میں داخل ہو رہے ہیں،بشار اسد نے کہا کہ شام کے مستقبل کا دار و مدار شامی عوام پر ہے اور یہ کہ شامی عوام کی خواہش کے مطابق ہی ریفرنڈم کرایا جائے گا،انھوں نے کہا کہ بحران شام کو بیک وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور مخالفین کے ساتھ  مذاکرات کے دو متوازی اصولوں کے مطابق حل کئے جانے کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو بھی جاری رکھنا چاہئے اور شام کے بحران کے حل کے لئے مذاکرات بھی انجام پانے چاہئیں،شامی صدر نے جنیوا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا مذاکرات سے نتیجے کی امید نہیں ہے تاہم یہ بحران شام کے حل کے لئے آگے کی طرف ایک قدم ہے جبکہ ابھی طویل راستہ طے کیا جانا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16