Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186195
Published : 14/3/2017 13:23

پاکستان کی یمن جنگ میں سعودی کے ساتھ باقاعدہ شمولیت،فوجی دستوں کو یمنی سرحد پر کیا تعینات

پاکستان نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شرکت کے لئےاپنے فوجی دستے بھیج دیئے ہیں پاکستانی فوجی دستوں کو سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات کیا جائےگا پاکستان نے یمن کےنہتے عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دیکر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔


ولایت پورٹل:
میڈل ایسٹ آئی اور ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شرکت کے لئے اپنے فوجی دستے  بھیج دیئے ہیں پاکستانی فوجی دستوں کو سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات کیا جائےگا، ذرائع کے مطابق  پاکستان نے سعود ی عرب کے جنوبی سرحدوں کو یمنی فورسز کے حملوں سے بچانے کیلئے اپنے فوجی دستے سعودی عرب  بھیج دیئے ہیں جو دیگر دس ممالک کے ساتھ ملکر یمن کے نہتے عوام کے خلاف لڑائی میں شرکت کریں گے،یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو کوئی خاص کامیابی نہیں ملی اور اب پاکستان نے یمن کی سرحدوں پر اپنے فوجی روانہ کردیئے ہیں اور پاکستان، یمن جنگ میں براہ راست شریک ہوگیا ہے تاکہ سعودی عرب کو اس جنگ میں کامیاب بناسکے،پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دیکر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20