Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186204
Published : 14/3/2017 17:35

سعودی عرب میں 27 ہندوستانی لاپتہ

ہندوستانی انسداد دہشتگردی پولیس نے کہا ہے کہ مہارشٹر صوبہ کے 27 لوگ سعودی عرب میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:پولیس کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹریول ایجنسی کے ذریعہ سعودی عرب جانے والے مہاشٹر کے27لوگ ہوٹل سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئےتاہم جدہ میں ان کی تلاش جاری ہے،ان افراد کے گھر والوں نے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں لکھوائی ہے،یاد رہے کہ کام کی تلاش میں اور خانۂ خدا کی زیارت کے لیے ہر سال سیکڑوں ہندوستانی سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں جن میں سے کئی واپس اپنے وطن نہیں لوٹتے جس کو لے کر یہاں کے حکام کافی پریشان نظر آتے ہیں،پچھلے سال کیرلہ کے 21 لوگ جن میں چھ خواتین بھی شامل تھیں اسی طرح افغانستان سے لاپتہ ہوگئے جن کے بارے میں بعد میں داعش میں شامل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں وہیں پر پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ چالیس سے پچاس تک ہندوستانیوں کا داعش میں شامل ہونے کا احتمال پایا جاتا ہے۔
ایرنا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20