Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186217
Published : 14/3/2017 19:40

مرد و عورت کے درمیان برابری کے مواقع:

اقدار و کمالات کے حصول میں مرد و عورت دونوں برابر ہیں:رہبر انقلاب

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بشریت و انسانیت کے اوج کمال پر نظر آتی ہیں،ان سے بالاتر کوئی نہیں،بی بی نے یہ مقام ایک مسلمان خاتون کے طورپر اپنی توانائیوں کی بنیاد پر حاصل کیا،لہٰذا واضح ہوتا ہے کہ اس سلسلہ میں عورت اور مرد میں کوئی فرق نہیں پایا جاتا ہے،شاید یہی وجہ ہے کہ جب خداوند عالم نے قرآن مجید میں اچھے اور برے انسانوں کی مثال پیش کرنا چاہی تو دونوں ہی کے لئے عورتوں کا ذکر کیا۔

ولایت پورٹل:ہماری نظر میں عورت حقیقی انسانی قدروں کی حامل ہے،ہمارے اعتبار سے عورت اور مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے،ہم اس بات کے قائل ہیں کہ عورت اور مرد دونوں ہی انسان ہیں اور ان کے سامنے ترقی و کمال کی راہیں کھلی ہوئی ہیں،اب وہ جتنی سعی و کوشش اور زحمت و مشقت کریں گے اور جس قدر خدا کی طرف پیشروی کریں گے، اتنا ہی انہیں کمال حاصل ہوگا۔(۱)
ہر انسان کی تخلیق کا مقصد وہی ہے جو پوری انسانیت کا ہے اور وہ مقصدہے انسانی کمالات کا حصول اور ان تمام اوصاف و فضائل پر دسترس جن کا ایک انسان حامل ہو سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں عورت اور مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں پایا جاتا،اس مدعا کی سب سے پہلی دلیل حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور اس کے بعد تاریخ کی دیگر باعظمت خواتین کا وجود ہے۔(۲)
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا  بشریت و انسانیت کے اوج کمال پر نظر آتی ہیں،ان سے بالاتر کوئی نہیں،بی بی نے یہ مقام ایک مسلمان خاتون کے طورپر اپنی توانائیوں کی بنیاد پر حاصل کیا،لہٰذا واضح ہوتا ہے کہ اس سلسلہ میں عورت اور مرد میں کوئی فرق نہیں پایا جاتا ہے،شاید یہی وجہ ہے کہ جب خداوند عالم نے قرآن مجید میں اچھے اور برے انسانوں کی مثال پیش کرنا چاہی تو دونوں ہی کے لئے عورتوں کا ذکر کیا۔
........................................................................................................................................................................................................
حوالہ جات:
۱۔عوام کے مختلف طبقات اور ملک کے میڈیکل کالجوں کے ڈاکٹروں نرسوں اور کارندوں کی ایک جماعت سے خطاب۔۶ دسمبر ۱۹۸۹ء ۔
۲۔ملک بھر سے آئی ہوئی خاتون ڈاکٹروں کی ایک جماعت سے خطاب۔۱۶ جنوری ۱۹۹۰ ء ۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17