Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186223
Published : 15/3/2017 6:37

دمشق میں برطانوی اسلحے سے بھرے دو ٹرک ضبط

شامی سیکیورٹی فورسز نے برطانوی اسلحے بھرے دو ٹرکوں کو ضبط کیا ہے،شامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ملکی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں برطانوی اسلحے سے بھرے دو ٹرک قبضے میں لیے گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دمشق کے راستے میں برطانوی اسلحے سے بھرے دوٹرک دریافت کرلئے گئے ہیں،شامی سیکیورٹی فورسز نے برطانوی اسلحے بھرے دو ٹرکوں کو ضبط کیا ہے،شامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ملکی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں برطانوی اسلحے سے بھرے دو ٹرک قبضے میں لیے گئے ہیں۔
روسی روزنامہ الاتحاد نے برطانوی اسلحے سے بھرے ٹرکوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں،شامی ذرائع کے مطابق ایک ٹرک برطانوی اسلحہ لے کر صوبہ «درعا»جارہا تھا راستے میں سیکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا جبکہ ایک دوسرا ٹرک الکسوہ نامی علاقہ جاتے ہوئے پکڑا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق ٹرکوں سے برطانوی ساخت کے میزائل، مشین گنیں، مارٹر گولے اور مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،واضح رہے کہ بعض ممالک، شام اور عراق میں موجود داعشی تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

ابلاغ


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17