Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186224
Published : 15/3/2017 6:46

سعودی عرب میں حج کے انتظامی امور سنبھالنے کی اہلیت نہیں:سعودی بادشاہ کے مشیر

سعودی عرب کے سابق بادشاہ کے مشیر نے کہا ہے کہ حج کے انتظامی امور کو صرف سعودی عرب کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہیے امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطی کےعرب حکمرانوں کا نوکر اور غلام ہے جو پیسہ لیکر ان کےلئے کچھ بھی کرسکتا ہے سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کی اہلیت موجود نہیں ہے کیونکہ انھوں نے اسلام کی 1400 سالہ میراث اور ثقافت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق ہفنگٹن پوسٹ نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے استاد پروفیسر حسین عسکری کا مقالہ شائع کیا ہے کہ جس میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اس مقالہ میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ امریکہ پیسہ لیکر سعودی عرب کی غلامی اور مزدوری کررہا ہے۔
پروفیسر حسین عسکری کے ساتھ گفتگوکی ہے پروفیسر حسین عسکری سعودی عرب کے سابق بادشاہ ملک عبداللہ کے مالی مشیر رہے ہیں اور وہ پہلے اقتصاد داں ہیں جنھوں نے تیل کی قیمت 40 ڈالر تک پہنچنے کی پیشنگوئی کی تھی۔
عسکری بین الاقوامی تجارت اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے استاد بھی ہیں،عسکری نے اقتصاد کے سلسلے میں  20 کتابیں اور 100 مقالات تحریر کئے ہیں،وہ امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔
عسکری کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب اور ایران کے درمیان کسی قسم کی کشیدگی پیدا ہوئی تو ٹرمپ سعودی عرب کا دفاع کرےگا اور میرے خیال کے مطابق سعودی عرب جان بوجھ کر بھی  ایران کے خلاف کشیدگی بڑھا سکتا ہے ممکن ہے سعودی  عرب،  ایران کے کسی جہاز کو گرا کر ، یا کسی ایرانی کشتی پر حملہ کرکے یا ابو موسی جزیرے میں کسی واقعہ کو رونما کرکے کشیدگی بڑھا سکتا ہے  اور اسطرح وہ امریکہ اور ایران کو ایکدوسرے کے آمنے سامنے قراردے سکتا ہے۔
حسین عسکری نے حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سلسلے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کی اہلیت موجود  نہیں ہے کیونکہ انھوں نے اسلام کی 1400 سالہ میراث اور ثقافت کو تباہ و برباد کردیا ہے ، آل سعود نے پیغمبر اسلام(ص) ، ان کے اہلبیت (ع) اور ان کے اصحاب سے متعلق تمام آثار کو بے رحمی کے ساتھ محو کردیا ہے اور ان کی جگہ بڑے اور عالیشان ہوٹل بنا دیئے ہیں اور اس طرح آل سعود نے بے دردی کے ساتھ اسلامی تاریخ اور اسلامی ثقافت کو مٹا دیا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18