Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186252
Published : 17/3/2017 22:37

ایران کے 86 ہزار حاجی اس سال فریضہ حج ادا کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج و زیارت نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حجاج کرام کے لئے عزتمندانہ حج انجام دینے کے شرائط فراہم ہوگئے ہیں لہذا اس سال 86 ہزار ایرانی حجاج فریضہ حج ادا کریں گے۔


ولایت پورٹل:
ادارہ حج و زیارت کے رابطہ عامہ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج و زیارت نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حجاج کرام کے لئے عزتمندانہ حج انجام دینے کے شرائط فراہم ہوگئے ہیں لہذا اس سال 86 ہزار ایرانی حجاج فریضہ حج ادا کریں گے،ادارہ حج کے بیان کے مطابق ایرانی حجاج کی عزت و کرامت اور سکیورٹی کے امور کے تحفظ پر سعودی عرب کے حکام کے ساتھ اتفاق ہوگیا ہے اور سعودی عرب کے حج حکام نے ایران کے تمام شرائط کو قبول کرلیا ہے جس کے بعد ایرانی حجاج کرام کے لئے عزتمندانہ حج انجام دینے کے شرائط فراہم ہوگئے ہیں لہذا اس سال حج پر 86 ہزار ایرانی حجاج کرام فریضہ حج ادا کریں گے۔
بیان کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکیدات اور ایران کے اعلی حکام کی سفارشات کی روشنی میں  ایران کے شہید پرور عوام لئےعزتمندانہ حج بجالانے کے شرائط فراہم ہوگئے ہیں،ادارہ حج کے مطابق ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں،اور اس سال 86 ہزار ایرانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران نے حج کے دوران سعودی عرب کی ناقص کارکردگی اور حج کے دوران سیکڑوں ایرانی حاجیوں کی شہادت کے بعد پچھلے سال حج کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جاری تھی،سعودی عرب خطے میں امریکہ نواز پالیسیوں پر  گامزن ہے جبکہ ایران امیرکہ کے بالکل خلاف ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16