Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186253
Published : 17/3/2017 22:46

مغربی ذرائع ابلاغ مشرق وسطی کے حقائق کو توڑ مروڑ کرپیش کر رہا ہے:روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ اب بھی بحران شام کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کے بجائے، حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں،سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ، خود کو عالمی رائے عامہ کا نمائندہ کہنے والے ذرائع ابلاغ مشرق وسطی کی صورتحال کے حوالے سے کھلی جانبداری کا مظاہرہ کرر ہے ہیں۔

ولایت پورٹل:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے مغربی ذرائع ابلاغ پر مشرق وسطی کے حقائق کو توڑ مروڑ کرپیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے،سرگئی لاؤ روف نے اپنے ایک بیان میں مشرق وسطی کی صورتحال کے حوالے سے مغربی ذرائع ابلاغ کے رویئے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عراق، شام اور لیبیا کے بارے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے لیے مغرب کے جنون آمیز رجحان کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا جبکہ لیبیا کی بدامنی میں اضافے کا باعث بنا ہے،روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ اب بھی بحران شام کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کے بجائے، حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں،سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ، خود کو عالمی رائے عامہ کا نمائندہ کہنے والے ذرائع ابلاغ مشرق وسطی کی صورتحال کے حوالے سے کھلی جانبداری کا مظاہرہ کرر ہے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17