Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186279
Published : 19/3/2017 10:18

ولادت کوثر مبارک،ولادت زہرا (س)مبارک

دختر رسول صدیقہ طاہرہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت پر آج پوری اسلامی دنیا خوشیوں اور جشن میں مصروف ہے۔

ولایت پورٹل:شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے موقع پرآج پورے ایران میں جشن کا سماں ہے، ہر طرف لوگ جشن منا رہے ہیں اور جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔
ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم میں لاکھوں عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور حضرت فاطمہ معصومۂ قم سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں موجود ہیں اور بی بی دو عالم کی ولادت با سعادت کا جشن منا رہے ہیں۔
محفل میلاد کے مرکزی اجتماعات بھی مشہد مقدس اور قم المقدسہ میں جاری ہیں جبکہ ایران دارالحکومت تہران سمیت سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔
عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے گوشہ و کنار سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ شہزادی کونین کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جگہ جگہ جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بیس جمادی الثانی ہجرت سے آٹھ سال قبل پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے بیت الشرف میں اس دنیا میں تشریف لائیں۔
شہزادی کونین اعلی الہی اور انسانی کمالات و فضائل کی حامل تھیں- آپ کی الہی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ آپ جب بھی بزم رسالت میں تشریف لاتیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھ کر آپ کا استقبال کرتے اور بی بی دوعالم کو اپنی جگہ پر بٹھاتے تھے۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت پر ایران اور دیگر ملکوں میں یوم مادر اور یوم خواتین بھی منایا جاتا ہے،اس مبارک موقع پر ہم  اپنے تمام قارئین اور شہزادی کونین کے چاہنے والوں کو دل کی گہرائیوں  سےمبارکباد پیش کرتے ہیں۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14