Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186995
Published : 1/5/2017 8:47

امریکہ کی چین اور روس پر اچانک حملہ کرنے کی تیاری مکمل:ڈیلی اسٹار

امریکہ کے سابق صدر رونالڈ ریگن کے دور میں اہم انتظامی عہدے پر کام کرنے والے امریکی ماہر پاﺅل کریگ رابرٹس نے دعوی کیا ہے۔

ولایت پورٹل:ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق  صدر رونالڈ ریگن کے دور میں اہم انتظامی عہدے پر کام کرنے والے امریکی ماہر پاﺅل کریگ رابرٹس نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ اپنے سب سے بڑے حریفوں چین اور روس پر اچانک حملے کی مکمل تیاری کر چکا ہے، حالیہ سالوں میں امریکی حکومت کی تحریری دستاویزات اور جنگی ڈاکٹرائن میں تبدیلیوں کی طرف توجہ خصوصیت کی حامل  ہے،دستاویزات اور امریکہ کی بدلتی ہوئی جنگی حکمت عملی بتا رہی ہے کہ امریکہ روس اور چین پر اچانک ایٹمی حملہ کرنے کی تیاری مکمل کرچکا ہے،رابرٹس کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو توقع ہے کہ وہ روس اور چین پر اچانک ایٹمی حملہ کر دے گا اور ان دونوں میں سے کوئی بھی جوابی حملہ کرنے کی حالت میں نہیں رہے گا،امریکہ ان دونوں ملکوں کے خلاف جو پراپیگنڈہ کر رہا ہے یہ اسی حملے کا جواز تراشنے کے لیے ہے،اس سے زیادہ کوئی غیرمحتاط اور غیرذمہ دارانہ فعل نہیں ہو سکتا لیکن واشنگٹن یہ  طے کر چکا ہے کہ  اگر میں مختصر لفظوں میں اسے بیان کروں تو میں کہوں گا کہ امریکہ ایٹمی جنگ کی تیاری مکمل کر چکا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20