Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186997
Published : 1/5/2017 9:5

آمد ہے کربلا کے نیستاں میں شیر کی

حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام نے واقعہ عاشورہ میں ایسا بے مثال کارنامہ انجام دیا کہ حق شناسی اور وفاشعاری میں پوری دنیا کے لئےمثال بن گئے،پاکستان اور ہندوستان میں بھی سرکار وفا حضرت ابوالفضل العباس کی ولادت کا جشن انتہائی جوش و عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ولایت پورٹل:علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کا جشن ولادت پوری دنیا بالخصوص کربلائے معلی میں بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ایران،عراق، پاکستان، ہندوستان، لبنان، شام اور دنیا کے مختلف ملکوں سے دسیوں لاکھ زائرین کربلائے معلی اور نجف اشرف پہنچے ہیں جو اس عظیم الشان جشن میں شریک ہیں، کربلائے معلی میں الگ الگ ملکوں کے زائرین اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت اپنے اپنے مخصوص انداز میں علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حرم، بین الحرمین اور اسی طرح حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم میں جشن منا رہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے معروف شعرائے کرام بھی علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
قمربنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام چار شعبان المعظم چھبیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے، آپ کے معروف القاب قمر بنی ہاشم ، علمدار کربلا غازی اور باب الحوائج ہیں۔ ان کے علاوہ بھی آپ کے بہت سے القاب ہیں جو آپ کی عظیم المرتبت شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام نے واقعہ عاشورہ میں ایسا بے مثال کارنامہ انجام دیا کہ حق شناسی اور وفاشعاری میں پوری دنیا کے لئےمثال بن گئے۔
پاکستان اور ہندوستان میں بھی سرکار وفا حضرت ابوالفضل العباس کی ولادت کا جشن انتہائی جوش و عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17