Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187005
Published : 1/5/2017 16:40

روزہ ماہ شعبان کا بہترین عمل

امام صادق علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں: اس مہینے میں روزہ رکھنے والے کا اتنا ثواب ہے کہ اگرایک شخص نے کسی کو قتل کیا ہو اور وہ اس مہینے میں روزہ رکھ کرتوبہ کرنا چاہے تو اس کا گناہ معاف ہوجاتا ہے۔

ولایت پورٹل:رودھن شہر میں قائد انقلاب اسلامی کے نمائندے کےدفترکے انچارج حجۃ الاسلام محمد ابراہیم سراج نے ماہ مبارک شعبان کے فضائل کے بارے میں کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ شعبان کے بارے میں فرماتے ہیں: شعبان میرا مہینہ ہے اورجو بھی اس مہینے میں میری مدد کرے گا اللہ تعالیٰ اس پرحمت نازل کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سےاس حدیث میں مدد کرنے سےمراد یہ ہے کہ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت کی سعادت چاہتے ہیں لہذا وہ اپنی امت کی سعادت کی غرض سے ہرقسم کی مدد کا مطالبہ کرتے ہیں۔
حجۃ الاسلام سراج نےکہا ہے کہ جب امام علی علیہ السلام سے ماہ شعبان کے نام رکھنے کے بارے میں پوچھا گیا توآپ نے فرمایا: شعبان، شعبہ سے ہے اوریہ مہینہ بھی اللہ تعالیٰ کی اس برکت سے لبریز ہے کہ جو مختلف شعبوں میں موجود ہوئی ہے اورسب لوگ اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
انہوں ںے اس مہینے میں صلوات اوراستغفارکی فضیلت کے بارے میں کہا ہےکہ رجب، شعبان اور رمضان میں استغفار اورصلوات کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے تاہم ماہ شعبان میں اس کی زیادہ تاکید کی گئی ہے چونکہ یہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مہینہ ہے۔
انہوں نے آخرمیں اس مہینے کےاہم ترین عمل کے بارے میں کہا ہےکہ اس مہینے کا ایک بہترین عمل روزہ رکھنا ہے،امام صادق علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں: اس مہینے میں روزہ رکھنے والے کا اتنا ثواب ہے کہ اگرایک شخص نے کسی کو قتل کیا ہو اور وہ اس مہینے میں روزہ رکھ کرتوبہ کرنا چاہے تو اس کا گناہ معاف ہوجاتا ہے۔
شبستان
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26