Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187008
Published : 1/5/2017 17:2

قومی معلوماتی نیٹ ورک کی مضبوطی کے ذریعہ ہی سائبرسپیس کی آفات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے:مکارم شیرازی

عالم تشیع کے مرجع تقلید نےآخرمیں کہا ہے کہ عہدیداروں کواس بات کی طرف متوجہ ہونا چاہیے کہ قومی معلوماتی نیٹ ورک کی مضبوطی کے ذریعے ہی سائبرسپیس کی آفات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کےمطابق آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے ۳۰اپریل کو حوزہ علمیہ قم کے روابط اینڈ بین الاقوامی امورکے سنٹرکے انچارج سے ملاقات کے دوران اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دنیا تبدیل ہوکرایک گھرمیں تبدیل ہوگئی ہےجبکہ ہم نے ابھی تک اپنے آپ کو ان حالات کے پیش نظر خود کو تیار نہیں کیا ہے۔
انہوں نے اس مطلب کہ(دشمن ہمارے ملک میں فساد کو منتقل کررہے ہیں)کی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمیں اچھے اخلاق، دین اورمؤثر پروگراموں کونشرکرنا چاہیے کیونکہ اس وقت دنیا اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نےمزید کہا ہےکہ ہمیں یقین ہونا چاہیےکہ دنیا کی تبدیلی کے ساتھ اس کے منصوبوں کو بھی تبدیل ہونا چاہیے،اگرہماراعقیدہ ٹھیک ہوجائے تو پھر عمل میں بھی اس کا اظہار ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا ہےکہ عالم اسلام میں حوزہ علمیہ قم کا تعارف کروانا چاہیئے کیونکہ اس وقت حوزہ علمیہ قم عالم اسلام کا ایک اہم ترین  علمی مرکز ہے کہ جس کی سرگرمیوں اور کارناموں کا تعارف ہونا چاہیے۔
عالم تشیع کے مرجع تقلید نےآخرمیں کہا ہے کہ عہدیداروں کواس بات کی طرف متوجہ ہونا چاہیے کہ قومی معلوماتی نیٹ ورک کی مضبوطی کے ذریعے ہی سائبرسپیس کی آفات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
شبستان



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25