Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187013
Published : 1/5/2017 18:6

اسرائیل سے جنگ کیلئے تیارہیں:حشد الشعبی

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراقی عوام کے خلاف امریکہ کی کسی بھی نئی سازش کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش امریکہ کی دہشت گرد تنظیم ہے، امریکہ اور اسرائیل میں حشد الشعبی سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔


ولایت پورٹل:تلعفر میں لبیک یا حسین علیہ السلام کے نعروں کے ساتھ برسر پیکار حشد الشعبی کے دلیروں نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف میدان جنگ میں اترنے کو تیار ہیں اور انہیں کوئی خوف نہیں ہے،شام پر امریکی میزائل حملوں کے تناظر میں امریکی جنگی جنون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حشد الشعی کے ایک جوان نے کہا کہ ہم امریکہ اور غاصب صیہونی سے جنگ کے لئے آمادہ ہیں، ہم تلعفر میں برسر پیکار ہیں اور غاصب صیہونی اور امریکہ سے جنگ کیلئے آمادہ ہیں،امریکہ شام میں عوام کی مدد کا دعویٰ کرتا ہے اگر وہ سچے ہیں تو داعش کو کیوں بنایا، کیوں انکی مدد کی جارہی ہے،شام کے عوام خود اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ وہ بشار اسد کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا نہیں، شام اور عراق کے عوام اپنی مرضی سے یہ فیصلہ لیں گے،امریکہ اپنے مفاد اور ناپاک مقاصد کے لئے شام اور عراق میں آیا ہے یہ بات محال ہے کہ امریکہ ان ممالک کے لوگوں سے ہمدردی کرے یا ان کی مدد کیلئے آئے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17