Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187024
Published : 2/5/2017 14:25

فلسطین کے نہتے عوام پر ظلم کے لئے:

اسرائیل کا امریکا سے 13 جدید ترین توپوں کی خریداری کا فیصلہ

منصوبے کے تحت امریکا سے منگوائی جانے والی توپیں میزائل بردار بحری جنگی جہازوں"ساعر" اور دیگر پر نصب کی جائیں گی،بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین توپوں کے حصول کا مقصد اسرائیلی نیوی کی مستقبل میں دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

ولایت پورٹل:اسرائیل اور امریکا کے درمیان ملٹری تعلقات کے لیے قائم کردہ ایجنسی کے مطابق صہیونی ریاست نے امریکا سے 13 جدید ترین توپیں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، ان توپوں کو جنگی اور میزائل بردار کشتیوں پر نصب کیا جائے گا،اطلاعات کے مطابق امریکا، سرائیل ملٹری ریلیشن ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا سے 86 ملی میٹر دھانے والی 13 جدید ترین توپیں مانگی ہیں۔ جدید ترین توپوں اور دیگر ٹیکنالوجی اور فوجی سازو سامان کے عوض اسرائیل امریکا کو 440 ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔
منصوبے کے تحت امریکا سے منگوائی جانے والی توپیں میزائل بردار بحری جنگی جہازوں"ساعر" اور دیگر پر نصب کی جائیں گی،بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین توپوں کے حصول کا مقصد اسرائیلی نیوی کی مستقبل میں دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
ابلاغ



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26