Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187106
Published : 4/5/2017 18:5

صوبہ گلستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کے نام رہبر معظم کا تعزیتی پیغام

رہبرمعظم نے ایران کے صوبہ گلستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے نام تسلیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے چلے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تسلیتی پیغام جاری کیا ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
گلستان میں پیش آنے والا دلخراش اور مصیبت بھرا سانحہ کہ جس میں متعدد محنت کشوں کے جاں بحق ہونے کے نتیجے میں ان کے عزیزوں کو گہرے رنج و غم کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہمیں بھی نہایت غمزدہ اور مصیبت زدہ کرچکا ہے۔ ضروری ہے کہ ملبے کے نیچے دبے افراد کی نجات کیلئے ہرضروری اقدام اٹھایا جائے۔ سانحہ نہایت تلخ ہے اور امید ہے خداوند متعال ہم پر عنایت کرے گا۔ تمام متاثرہ خاندانوں کو تسلیت عرض کرتا ہوں اور ان کے لواحقین کیلئے صبر و تحمل اور ملبے تلے افراد کی نجات کیلئے دعاگو ہوں۔ اداروں کا فریضہ بنتا ہے کہ ہرممکن امداد کو یقینی بنائیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19