Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187119
Published : 6/5/2017 15:32

علامہ راحت حسین گوپالپوری

بہار میں آپ کا قیام مونگیر ضلع میں حیدرآباد نامی قصبہ کے ایک تعلقہ دار کے یہاں ہوا جہاں ان کا ایک عظیم کتب خانہ تھا لہذا مولانا نے یکسوئی کے ساتھ مطالعہ و تحقیق کو اپنا مقصد بنالیا اور ساتھ ہی علاقہ میں تبلیغ کرتے رہے،صوبہ کے دوسرے علاقوں سے بھی طلب ہوئی،متعدد مدارس میں بطور صدر خدمت انجام دیتے رہے،آخر میں مدرسۃ الواعظین کے صدر مدرس نامزد ہوئے،لیکن ضعف و علالت کی بنا پر وطن واپس چلے گئےاور ۲۶ رمضان سن ۱۳۸۷ مطابق ۱۹۵۶ء ۔میں وفات پائی۔

ولایت پورٹل:علامہ سید راحت حسین ابن طاہر حسین رضوی گوپالپور ضلع سیوان بہار میں بتاریخ ۵ رجب ۱۲۹۷ ہجری میں پیدا ہوئے،سید رضا تاریخی نام تھا،ابتدائی تعلیم کے بعد سید باخدا مولانا سید حسن اور سید عابد حسین اور مولانا سید محمد مہدی ،مولانا نظیر حسین صاحب سے قطبی،مبیدی،حریری و شرائع الاسلام کا درس لیا،لکھنؤ آکر چھ برس تک درس و تدریس کے بعد اپنے خسر مولانا نثار حسین کی تحریک سے عراق تشریف لے گئے،نجف میں آقای شیخ علی گناآبادی،آقای ملا رضا اور آقای سید کاظم خراسانی ،آقای کاظم یزدی کے درس میں حاضر ہوئے،نوسال تک اساطین فقہ و اصول میں کمال کی سند لی ،سن ۱۹۱۴ ہجری میں عراق جنگ کی زد میں آگیاتو مولانا راحت حسین صاحب وطن تشریف لے آئے،پھر تقریباً پندرہ یا بیس برس کے بعد دوبارہ ایران و عراق کا سفر کیا۔
بہار میں آپ کا قیام مونگیر ضلع میں حیدرآباد نامی قصبہ کے ایک تعلقہ دار کے یہاں ہوا جہاں ان کا ایک عظیم کتب خانہ تھا لہذا مولانا نے یکسوئی کے ساتھ مطالعہ و تحقیق کو اپنا مقصد بنالیا اور ساتھ ہی علاقہ میں تبلیغ کرتے رہے،صوبہ کے دوسرے علاقوں سے بھی طلب ہوئی،متعدد مدارس میں بطور صدر خدمت انجام دیتے رہے،آخر میں مدرسۃ الواعظین کے صدر مدرس نامزد ہوئے،لیکن ضعف و علالت کی بنا پر وطن واپس چلے گئےاور ۲۶ رمضان سن ۱۳۸۷ مطابق ۱۹۵۶ء ۔میں وفات پائی۔
قلمی آثار
مولانا راحت حسین صاحب فقہ و اصول،رجال و درایت میں فخر روزگار تھے ،ایک عرصہ تک تفسیر پر کام کیا اور بڑی تفسیر قلم بند کی۔
۱۔قاطع لجاج۔(میراث زوجین)
۲۔تعدیۃ النکاح(عربی)
۳۔الاستنصار فی حرمۃ الاستدبار
۴۔منازل آلام۔(منازل سفر امام حسین علیہ السلام)
۵۔رافع التباس از سند زیارت ناحیہ
۶۔تفسیر انوار القرآن
۷۔رسالہ بسط یدین
مطلع انوار

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14