Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187126
Published : 6/5/2017 17:2

قائم (ع) کون؟

امام علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:یا ابالقاسم قائم وہی مہدی ہیں کہ غیبت کے زمانے میں جن کا انتطارکرنا چاہیئے اور ظہورکے بعد جن کے فرمان کے سامنے سرتسلیم خم کرنا چاہیئے اور وہ میری نسل سے میرے تیسرے بیٹے ہیں۔

ولایت پورٹل:حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا:میں اپنے مولا محمد بن علی علیہما السلام( امام جواد) کی خدمت میں حاضر ہوا، جب کہ میں آپ سے حضرت قائم علیہ السلام کے بارے میں سوال کرنے کا ارادہ رکھتا تھا کہ حضرت سے دریافت کروں  کہ کیا وہ وہی مہدی ہیں یا ان کے علاوہ امام قائم کوئی اورہے؟ میرے بولنے سے پہلے ہی امام علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:یا ابالقاسم قائم وہی مہدی ہیں کہ غیبت کے زمانے میں جن کا انتطارکرنا چاہیئے اور ظہورکے بعد جن کے فرمان کے سامنے سرتسلیم خم کرنا چاہیئے اور وہ میری نسل سے تیسرے بیٹے ہیں، اس ذات کی قسم کہ جس نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کونبوت کے لیے انتخاب کیا اور ہم اہل بیت علیہم السلام کے لیے امامت کو قراردیا،اگردنیا سے فقط ایک دن باقی بچ گیا ہو تو اللہ تعالیٰ اس دن کو اتنا طولانی کردے گا کہ وہ قیام کریں ،پس وہ زمین کو عدل و انصاف سے اس طرح بھردیں گے کہ جس طرح وہ ظلم وستم سے بھرچکی ہوگی اور اللہ تعالیٰ ایک رات میں ان کے امور کو درست کردے گا( یعنی ان کے ظہورکے اسباب فراہم کرے گا)،جس طرح کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے امور کی اصلاح کی تھی کہ جب وہ آگ کے حصول اور اپنے گھروالوں کو گرم کرنے کے لیے ان سے جدا ہوئے تھے،لیکن وہ ایسی حالت میں ان کی طرف واپس پلٹے کہ نبوت پرمبعوث ہوچکے تھے۔
اس کے بعد امام علیہ السلام نے فرمایا: ہمارے شیعوں کا بہترین عمل انتظارفرج ہے۔
ماخذ: كمال الدين، ج‏۲، ص۳۷۷

   


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23