Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187134
Published : 7/5/2017 15:38

دشمن، دشمن ہوتا ہے اسے جب بھی موقع ملے گا وہ اپنی دشمنی نکالے گا:رہبر معظم

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے عوام کی موجودگی حلّال مشکلات ہے اور دشمنوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ہیبت اور رعب و دبدے سے خوف زدہ رکھتی ہے ۔
ولایت پورٹل:رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کو ہفتہ معلم کی مناسبت سے ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ، طلبہ، ثقافتی،شخصیات اور وزارت تعلیم کے حکام سے ملاقات میں تاکید  کے ساتھ فرمایا کہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ ہم کس امیدوار کو ووٹ دیتے ہیں بلکہ اہم بات یہ ہے کہ سب لوگ انتخابات میں حصہ لیں، اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور یہ ثابت کر دکھائیں کہ وہ اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں,رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جو چیز دشمنی کو روکتی ہے وہ آٹھ کروڑ کی آبادی والے ایک اہم و عظیم ملک کا رعب و دبدبہ ہے,آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایران کی عظمت و سلامتی قائم و دائم رہے اور دنیا میں دوست و دشمن کی نگاہوں میں اسلامی جمہوری نظام کا وقار و اقتدار باقی و بلند رہے تو انتخابات میں شرکت کیجئے،آپ نے فرمایا کہ جو چیز فوری طور پر قوم کے مفادات کے لئے ضروری ہے وہ عوام کی موجودگی ہے،آپ نے فرمایا کہ یہ موجودگی حلّال مشکلات ہے اور دشمنوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ہیبت اور رعب و دبدے سے خوف زدہ رکھتی ہے،رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ دشمن، دشمن ہوتا ہے اسے جب بھی موقع ملے گا وہ اپنی دشمنی نکالے گا اور لفاظیوں، چرب زبانیوں اور سیاسی موقف کا بھی لحاظ نہیں کرے گا لیکن جو چیز دشمنوں کی دشمنی کی راہ میں حائل ہوتی ہے وہ عوام کی موجودگی ہے کیونکہ اسے خوف ہوتا ہے کہ اس کے سامنے آٹھ کروڑ کی آبادی والا ایک اہم اور عظیم ملک کھڑا ہو جائے گا-
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17