Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187137
Published : 7/5/2017 16:9

بحرینی عوام سرپرکفن باندھ کرآئی سڑکوں پر

بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر بحرینی عوام کفن پہن کر سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے ہر دلعزیزرہنما کی حفاظت اور دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
ولایت پورٹل
:بحرین کے ممتازعالم دین اور بحرینی عوام کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمے کی سماعت کے موقع پربحرینی علماء کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بحرینی عوام شیخ عیسی قاسم کی حمایت کے سلسلے میں کفن پوش سڑکوں پر نکل آئے اور آل خلیفہ حکومت کے ہر ظلم و ستم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں،بحرین میں امریکہ نوازآل خلیفہ بحرین کے مظلوم عوام کے مخالف ہے اور اسے برطانیہ ، امریکہ، آل سعود اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے جبکہ بحرینی عوام نہتے ہونےکے باوجود اپنی پر امن تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں،بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو سلب کرکے ان پر جھوٹا مقدمہ قائم کررکھا ہے جس کے بعد الدراز علاقے میں بحرینی عوام اپنے محبوب قائد کا دفاع کرنے کے لئے کفن پہن کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب نے بحرینی عوام کی سرکوبی کے لئے مزید فوجی بحرین روانہ کردیئے ہیں بحرین کی ظالم و جابر حکومت کے سنگین جرائم میں اسرائیل اور سعودی عرب برابر کے شریک ہیں۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17