Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187144
Published : 8/5/2017 13:4

پشاور دھماکوں سے گونج اٹھا،2 دھماکوں میں 5 افراد شدید زخمی

پشاور میں آج صبح ایک گھنٹے کے دوران ہونے والے دو بم دھماکوں میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔


ولایت پورٹل:مطابق پشاور کے علاقے شمستوں میں گرلز سکول کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ سکول کے مرکزی گیٹ کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے فوری بعدسیکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہیں وہاں پر ایک اور بم ملا ۔
سیکیورٹی حکام نے بی ڈی ایس کو فوری طلب کر کے دوسرا بم ناکام بنا دیا۔
دوسری جانب دہشت گردوں نے شمستوں سکول سے واپس آنے والی سی ٹی ڈی کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا اور ان پر بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
خیال رہے کہ تاحال کسی دہشتگرد گروہ نے مذکورہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17