Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187146
Published : 8/5/2017 13:16

ایمنوئیل فرانس کےنئے صدر منتخب

فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوگئی اور اعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایمنوئیل میکرون واضح اکثریت سے ملک کے صدر منتخب ہوگئے صدارتی حریف مارین لی پین نے شکست قبول کرتے ہوئے مبارکباد پیش کردی۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطایق فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوگئی اوراعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایمنوئیل میکرون واضح اکثریت سے ملک کے صدر منتخب ہوگئے صدارتی حریف مارین لی پین نے مبارکباد پیش کردی،اطلاعات کے مطابق فرانس میں صدارتی انتخاب کے لئے قوم پرست خاتون سیاست دان مارین لی پین اور اعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایمنوئیل میکرون کے درمیان سخت مقابلے کی توقع تھی تاہم دوسرے مرحلے کی پولنگ میں ووٹرز کی بھاری تعداد نے میکرون کے حق میں ووٹ دیا، غیرسرکاری نتائج کے مطابق ووٹنگ ٹرن آؤٹ 65.3 فیصد رہا جو گزشتہ انتخاب کے مقابلے میں کم ہے اور 25 فیصد ووٹرز غیر حاضر رہے،غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایمونئیل میکرون 62 فیصد ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ مخالف خاتون امیدوار مارین لی پین صرف 38 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں،مقامی میڈیا میں میکرون کی کامیابی کی خبریں آنے کے بعد ان کے حامی سڑکوں پر آگئے اور خوب آتشبازی کی، ادھر مارین لی پین نے صدارتی انتخاب میں شکست قبول کرتے ہوئے میکرون کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22