Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187157
Published : 8/5/2017 16:57

دوسال میں اگر شام آزاد نہ ہوسکا تو حکومت چھوڑ دوں گا:بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے لبنان کے کچھ اعلی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر دو سال کے اندر شام کو تمام تکفیری دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد نہ کروالیا تو استعفی دے دوں گا۔


ولایت پورٹل:لبنانی اخبار الدیار نے لکھاہے کہ شام کے صدر نے لبنان کے کچھ  اعلی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ تمام جنگ بندیاں وقتی نہیں ،شامی فوج کی طاقت لوٹ آئی ہے ،ہمیں حزب اللہ اور روس کی حمایت حاصل ہے ،اگر دو سال کے اندرپورا شام آزاد ہوا تو میں حکومت چھوڑ دوں گا،آپ مذکرات وغیر کو نہ دیکھیں  شام کوآزاد کرنے اور اس ملک میں پہلے جیسے حالات کی فراہمی کی تجویز ہمارے پاس میں لیکن میں ترکی کے صدر کو معاف نہیں کروں گا اس لیے کہ شام کی عوام کاقاتل ہے ،اسی طرح جلدی ہی سعودی عرب بھی اپنے کیے پر پچھتائے گا،اسد نے مزید کہا: عرب ممالک نے شام میں ہمارے خلاف لڑنے کے لیے دہشتگرد پارسل کیے ہیں لیکن  آل سعود،اردن،قطر نیز اردغان سب کے پروگرام فیل ہوگئے ہیں  اس لیے کہ حشد الشعبی ہر میدان میں ہمارے ساتھ ہے  اور ہم جیت گئے ہیں ، میں عرب ممالک سے کہنا چاہوں گا کہ تم جو چاہو کر لو لیکن شام عرب کی پہچان ہے اور رہے گا۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17