Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187253
Published : 15/5/2017 15:57

آل سعود کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مسجد الزہرا نذر آتش

واضح رہے کہ اس علاقے میں آل سعود کی سیکورٹی فورسز کے حملوں میں اب تک چار افراد شہید ہوچکے ہیں،یاد رہے کہ یہ علاقے نامور شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی جائے پیدائش ہے اور اس علاقے میں 30 ہزار سے زائد افراد ساکن ہیں۔

ولایت پورٹل:آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے العوامیہ علاقے پر حملہ کرکے اس علاقے کی قدیمی ترین مسجد، مسجد الزہرا کو نذر آرش کردیا۔
بیروت پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قطیف کے علاقے العوامیہ میں سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز کے ظالمانہ حملے جاری ہیں۔
14 مئی 2017 کو بھی آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے اہلیان العوامیہ کو اپنے ظالمانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے لوگوں کے گھروں کی طرف آتش گیر بم پھینکے ہیں جن کے نتیجے میں چند گھروں کو آگ لگ گئی۔
اس کے علاوہ آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کی قدیمی ترین مسجد الزہرا کو بھی آگ لگادی۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں آل سعود کی سیکورٹی فورسز کے حملوں میں اب تک چار افراد شہید ہوچکے ہیں،یاد رہے کہ یہ علاقے نامور شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی جائے پیدائش ہے اور اس علاقے میں 30 ہزار سے زائد افراد ساکن ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23