Monday - 2018 مئی 28
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187257
Published : 15/5/2017 16:25

فلسطینی ناموس کی طرف بڑھنے والے ہرہاتھ کو کاٹ دیں گے:تحریک حماس

صہیونی غاصبوں نے ہفتے کے دن بیت المقدس کے باب السلسلہ کے نزدیک ایک ایسے فلسطینی جوان پرفائرنگ کی تھی کہ جس نے ایک اسرائیلی پولیس افسرپرحملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا،یہ پولیس افسرہمیشہ فلسطینی خواتین کو آزار و اذیتیں پہنچاتا تھا،اس فلسطینی جوان کی شہادت کے ساتھ قدس انتفاضہ کے شہداء کی تعداد ۳۱۰افراد ہوگئی ہے۔

ولایت پورٹل:
فلسطین انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں اردن کے شہید محمد عبداللہ سلیم کساجی کےمجاہدانہ اقدام پرتبریک پیش کرتے ہوئے مسجد الاقصیٰ او رفلسطین کی مظلوم عوام پرجان قربان کرنے والے اردنی مجاہد کی شجاعت اوربہادری کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔
بدران نے مزید کہا ہےکہ ہفتہ کے دن ہونے والے اس حملے میں زخمی ہونے والا صہیونی پولیس ایک اعلیٰ پولیس افسرتھا کہ جو مسجد الاقصیٰ کی دیواروں کے اندردھرنا دینے والوں کے خلاف حملے کرنے میں معروف تھا۔
حماس کے اس راہنما نے کہا ہے کہ مزاحمت کے شجاع اوردلیرجوان فلسطینی عوام کے مقدسات کی اہانت کرنے والوں کو فراموش نہیں کریں گے،انہوں نے اسلامی اور عربی امت کی حریم کے دفاع میں فلسطینی شہریوں کی غیرت اور ان کے جذبے کو سراہا ہے اورگزشتہ سال مزاحمتی کاروائی کرنے والے شہید سعید عمرو کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یاد رہےکہ صہیونی غاصبوں نے ہفتے کے دن بیت المقدس کے باب السلسلہ کے نزدیک ایک ایسے فلسطینی جوان پرفائرنگ کی تھی کہ جس نے ایک اسرائیلی پولیس افسرپرحملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا،یہ پولیس افسرہمیشہ فلسطینی خواتین کو آزار و اذیتیں پہنچاتا تھا،اس فلسطینی جوان کی شہادت کے ساتھ قدس انتفاضہ کے شہداء کی تعداد ۳۱۰افراد ہوگئی ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 مئی 28