Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187259
Published : 15/5/2017 16:48

العوامیہ کے لوگوں کی استقامت، غزہ کے لوگوں جیسی ہے:شیخ اکرم الکعبی

انہوں نے مزید کہا ہےکہ سعودی وہابی حکومت کے مقابلے میں العوامیہ کے لوگوں کی مزاحمت صہیونی حکومت کے مقابلےمیں غزہ اورجنوب لبنان کے لوگوں کی مزاحمت کی طرح ہے،آل سعود کے فوجیوں نے لوگوں کے گھروں کو تباہ وبرباد کردیا ہے اوربچوں کو شہید کردیا ہے اوراس شہر میں خوف وہراس کا سماں ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق نجباء اسلامی مزاحمت کے سیکرٹری جنرل نےحکومت آل سعود کی جانب سے العوامیہ شہرکے مظلوم لوگوں پرظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک میں شیعوں پرہونے والے مظالم کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین اکرم الکعبی نے اس بارے میں کہا ہےکہ دنیا کے تمام حریت پسندوں اورظلم اورعالمی استعمار(امریکہ، برطانیہ اوراسرائیل) سے نفرت کرنے والوں پرضروری ہے کہ العوامیہ میں سعودی حکومت کے دہشتگردانہ اقدامات کے مقابلے میں شرافت پرمبنی اقدام انجام دیں۔
انہوں نے اس بات پرزوردیا ہےکہ اس ظالم اورآمرحکومت کے توسط سے شیعہ نشین شہرکے بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ سعودی وہابی حکومت کے مقابلے میں العوامیہ کے لوگوں کی مزاحمت صہیونی حکومت کے مقابلےمیں غزہ اورجنوب لبنان کے لوگوں کی مزاحمت کی طرح ہے،آل سعود کے فوجیوں نے لوگوں کے گھروں کو تباہ وبرباد کردیا ہے اوربچوں کو شہید کردیا ہے اوراس شہر میں خوف وہراس کا سماں ہے۔
شیخ اکرم الکعبی نے آخرمیں سعودی شیعہ اقلیت پرہونے والے ظلم وستم کے مقابلے میں عالمی برادری کی خاموشی پرشدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ بین الاقوامی آرگنائزیشنزاورانسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اورلاتعلقی کے سائے میں یہ مظالم انجام دیے جارہے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20