Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187271
Published : 16/5/2017 16:54

حزب اللہ کے بڑھتے رسوخ کو روکنے کے لئے واشنگٹن میں خفیہ اجلاس

اس نشست میں شرکت کرنے والےمختلف ممالک کے سربراہوں نے اس تحریک پردباؤ بڑھانے کے ذریعے حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کے طریقوں اور راستوں کا جائزہ لیا ہےکہ جن میں اس تحریک پرمعاشی پابندیاں لگانے اور دیگر ممالک میں اس تحریک کے حامیوں پرکڑی نظریں رکھنے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:الحدث کی رپورٹ کے مطابق کویتی روزنامہ(السیاسۃ) نے باخبرذرائع سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ چار او رپانچ مئی کو واشنگٹن میں حزب اللہ لبنان کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ایک خفیہ نشست منعقد ہوئی ہے جس میں یورپی، جنوبی امریکہ اور سعودی عرب، کویت،بحرین اور قطرسمیت پرشین گلف کے عربی ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی ہے۔
روزنامہ السیاسۃ نےلکھا ہے کہ اس نشست میں حزب اللہ لبنان اور اس کی تجارتی اور مالی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ بین الاقوامی پروگرام مرتب کرنے پرتوجہ دی گئی ہے۔
اس نشست میں شرکت کرنے والےمختلف ممالک کے سربراہوں نے اس تحریک پردباؤ بڑھانے کے ذریعے حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کے طریقوں اور راستوں کا جائزہ لیا ہےکہ جن میں اس تحریک پرمعاشی پابندیاں لگانے اور دیگر ممالک میں اس تحریک کے حامیوں پرکڑی نظریں رکھنے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
اسی طرح اس نشست میں شریک سربراہوں نے حزب اللہ کی وجہ سے لبنان کے مالی اور شہری اداروں کو لاحق خطروں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
ان ممالک نےحزب اللہ کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور لبنانی بینکوں کےلیے سخت قوانین بنانے اور ان تمام بینکوں اور اداروں پر پابندیاں لگانےکی ضرورت پرزوردیا ہے کہ جو حزب اللہ کو سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان اور بالخصوص شام میں حزب اللہ کے کردار اور اس کی طاقت میں اضافے کے بعد یہ بین الاقوامی پروگرام بنایا گیا ہے۔
شبستان



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18