Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187289
Published : 17/5/2017 15:20

امریکا مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا پاکستان

پاکستان میں 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا کے نام سے منایا جاتا ہے اور اسی سلسلے میں کل کراچی اور لاہور سمیت اس ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں امریکا مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں،اسی سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل مناتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ولایت پورٹل:پاکستان میں 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا کے نام سے منایا جاتا ہے اور اسی سلسلے میں کل کراچی اور لاہور سمیت اس ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں امریکا مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں،اسی سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل مناتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،شرکاء ریلیوں نے بینرز، کتیبہ اٹھا کر امریکا و اسرائیل کی اسلام دشمنی کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکا کو دنیا بھر میں دہشتگردی اور بربریت کا سرغنہ قرار دیا جو اپنے بغل بچے اسرائیل کے ناجائز وجود کو تقویت دینے کی کوششیں تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام 16 مئی یوم مردہ باد امریکا کی مناسبت سے نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب مردہ باد امریکا ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19