Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187294
Published : 17/5/2017 15:51

شامی حکومت کی طرف سے القابون کی مکمل آزادی کا اعلان

شامی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ القابون دہشت گردوں کے وجود سے پاک ہو گیا ہے اور اس علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بناتے ہوئے مکمل امن و امان قائم کر دیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق شامی فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی مشرقی دمشق کے القابون اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے بعد آزاد کرا لیا گیا ہے جبکہ باقی دہشت گرد ادلب کی طرف بھاگ گئے ہیں،اب القابون میں مکمل طور پر امن و امان قائم ہے۔
القابون کی آزادی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ علاقے میں دہشت گردوں کے ذریعے بچھائی گئی بارودی سرنگیں اور بموں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس علاقے سے 1058 مسلح باغیوں سمیت 2289 افراد نقل مکانی کرچکے ہیں،دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانوں سے نکلتے وقت اپنے ہتھیاروں اور مکانوں کو آگ لگا دی۔
مشرقی غوطہ میں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اس علاقے سے نکلنے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں جبکہ بعض دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ اپنے کمانڈروں کو چھوڑ کر جلد از جلد غوطہ سے فرار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق الافریس، الاشعری، بیت سوری اور بیت لحم میں جیش الاسلام، جبھۃ النصرۃ اور فیلق الرحمن جیسے دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے باہمی جھڑپوں میں 80 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17