Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187312
Published : 17/5/2017 19:7

ٹماٹر معدے کے کینسر سے بچانے کے لیے مفید

ٹماٹر کے مخصوص اجزاء جیسے لائیکوپین کی بجائے اس کے تمام اجزاء معدے کے کینسر سے بچاﺅ میں مدد دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نتائج سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ٹماٹر کے اجزاء سے نہ صرف کینسر کی روک تھام میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ روایتی تھراپی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ولایت پورٹل:ٹماٹر کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے اور متعدد کھانے اس کے بغیر ادھورے ہوتے ہیں مگر یہ جان لیوا کینسر سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے،یہ بات اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی،تحقیق کے مطابق ٹماٹر میں موجود اجزاء معدے کے کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں،تحقیق کے دوران ٹماٹر کے تمام اجزاءکا معدے کے کینسر کے خلیات پر ردعمل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا،محققین کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کے مخصوص اجزاء جیسے لائیکوپین کی بجائے اس کے تمام اجزاء معدے کے کینسر سے بچاﺅ میں مدد دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نتائج سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ٹماٹر کے اجزاء سے نہ صرف کینسر کی روک تھام میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ روایتی تھراپی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18